تازہ ترین خبریں

روزانہ کی خبریں

  • فلسطینی مزاحمتی ذرائع کے مطابق رکیفت، الرملہ، سديہ تيمان، عناتوت، عوفر اور منشہ جیسے مقامات کو قابض اسرائیل نے خاص طور پر غزہ اور مغربی کنارے کے اسیران کو جسمانی اور ذہنی اذیت دینے کے لیے قائم یا دوبارہ فعال کیا ہے۔ ان میں رکیفت سب سے زیادہ خوفناک اور مظالم کا مرکز ہے۔ قابض اسرائیل نے اپریل 2025ء تک صرف ان 1747 غزہ کے باشندوں کو "غیر قانونی جنگجو” قرار...
  • پاک بهارت جنگ
    Islam Times | 3 minutes ago پاک بهارت جنگ
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیں تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: پاک  بھارت جنگ اور عالمی طاقتوں کا کردار مہمان تجزیہ نگار: انجنیئر سید علی رضا نقوی میزبان و پیشکش:...
  • بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشتگردی قانون کے تحت پابندی عائد کردی۔ شیخ حسینہ واجد اس وقت بھارت میں خود ساختہ جلاوطنی کا شکار ہیں، جنہیں انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم کے الزام میں ڈھاکہ سے گرفتاری کے وارنٹ کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں نیشنل سٹیزنز پارٹی کی قیادت میں طلبہ کا احتجاج، عوامی لیگ پر پابندی کا...
  • روس اور یوکرین کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کا اختتام ہو گیا ہے جس کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کو براہ راست مذاکرات کی نئی پیشکش کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست امن مذاکرات 15 مئی کو ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہوں گے اور کوئی پیشگی شرط عائد نہیں کی جائے گی، روس مسئلے کا...
  • لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی تناؤ کے بعد امن کی فضا کے قیام سے کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے سبب پی ایس ایل کے...
  •   امریکہ نے ثالث کا کردار ادا کیا ،دونوں ممالک کا جنگ بندی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے (ڈونلڈ ٹرمپ )مسائل سے بچنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالی میٹنگ میں ساری چیزوں پر بات کی جائیگی (شہباز شریف) پاکستان، بھارت میں جنگ بندی ہوگئی، فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں، پاک بھارت، ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز آج بات چیت کریں گے (بھارتی سیکرٹری خارجہ) جن ممالک نے سیز فائر میں حصہ...
  • بھارتی ریاست یا اس کے شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا جنگی عمل کے زمرے میں آتا ہے پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد مودی کی زیر سربراہی حکومتی وفوجی قیادت کے اجلاس میں فیصلہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ بھارت پر کوئی حملہ ہوا تو اس کو جنگ تصور کیا جائے گا، بھارتی ریاست یا اس کے شہریوں...
  • الحمدللہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مربوط ، پر زور اور طاقت ور جواب دیا ہے ، شہباز شریف سیاسی رہنماؤں کی مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم کے تعاون اور یکجہتی کی یقین دہانی وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے کرکے بھارت کیخلاف آپریشن پر اعتماد میں لیا ہے ۔جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، پاکستان تحریک...
  • آپریشن بنیان مرصوص شروع ہونے سے قبل نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ رہے آپریشن بنیان مرصوس شروع ہونے سے قبل گزشتہ سے پیوستہ رات بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان کے تین ائیر بیسز کو نشانہ بنایا گیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی...
  • حماس کی عسکری شاخ، القسام بریگیڈز نے ہفتے کی شب ایک نئی ویڈیو جاری کی جس میں صیہونی قیدیوں کی مایوسی اور ذہنی دباؤ کو دکھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کی عسکری شاخ، القسام بریگیڈز نے ہفتے کی شب ایک نئی ویڈیو جاری کی جس میں صیہونی قیدیوں کی مایوسی اور ذہنی دباؤ کو دکھایا گیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، ویڈیو میں قیدیوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین...
  • سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کا جدہ پہنچنے پر استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کا ایرانی فوجی تنصیبات پر حملے اظہار مذمت اور علاقائی استحکام پر زور عرب نیوز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کا مقصد اعلیٰ سعودی حکام سے دو طرفہ معاملات اور علاقائی و بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی صدر...
  • عراق کے سابق وزیرِاعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ وہ ابومحمد الجولانی کے بغداد میں عرب رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے مجوزہ دورے کی مکمل مخالفت کرتے ہیں کیونکہ اس کے خلاف گرفتاری کا حکم موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے سابق وزیرِاعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ وہ ابومحمد الجولانی کے بغداد میں عرب رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے مجوزہ دورے کی مکمل...
  • انسانی حقوق کی شامی نگرانی سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی طیارے کم بلندی پر پرواز کر رہے تھے، جس سے مقامی آبادی میں اضطراب اور تشویش پھیل گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شامی ذرائع نے دمشق اور جنوبی شام کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی پرواز کی اطلاع دی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے مختلف علاقوں،...
  • اسرائیلی فوج کے سابق وزیر جنگ یوآو گالانٹ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر کسی بھی بڑے حملے کا مطلب ہوگا کہ باقی تمام قیدیوں کی سزائے موت ہو جائے گی اور ایسے تمام قیدی جو آزاد ہونے کے قابل ہیں، وہ زندہ نہیں بچیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اورن سلومون، اسرائیلی فوج کے سابق کمانڈر نے کہا کہ حماس کی تحریک نے اپنے سابق کمانڈروں کو تیزی سے تبدیل...
  • غزہ کی وزارت صحت نے چند گھنٹے قبل اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج کے حملوں میں 52 ہزار 810 افراد شہید ہو چکے ہیں اور 119 ہزار 473 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی فوج کی غزہ کی بنیادی ڈھانچوں پر حملوں کے نتیجے میں تقریباً 85 فیصد پانی اور سیوریج کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ فارس نیوز...
  • غزہ میں جنگ کے ساتھ ساتھ، اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اپنی حملوں کو شدید کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں 962 سے زائد فلسطینی شہید، 7000 کے قریب زخمی اور 17,000 سے زائد فلسطینی گرفتار ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے آج صبح (ہفتے) مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا۔ فارس...
  • ​​​​​​​الجولانی اقتدار میں آنے کے بعد اب تک سعودی عرب، امارات، ترکی، مصر، اردن، اور حال ہی میں فرانس کا دورہ کر چکے ہیں۔ عراق نے بھی انہیں عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دمشق پر قابض باغی گروہ کے سربراہ کا بحرین کا دورہ آخری لمحے تک خفیہ رکھا گیا، تاہم کچھ دیر قبل بحرین کے بادشاہ نے منامہ میں ان کا...
  • پاکستان کی جانب سے بھارت کا غرور خاک میں ملانے پر ملک کے مختلف علاقوں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں۔ شرکا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے پرجوش نعرے لگاتے رہے، جبکہ کئی مقامات پر فتح کی خوشی میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی، وزیراعظم کا آج ملک بھر میں یوم تشکر...
  • لبنانی نیوز چینل المیادین نے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ کی مزاحمتی فورسز نے ایک اور کارروائی میں الشجاعیہ محلے میں ایک صیہونی فوجی گاڑی کو اینٹی آرمَر راکٹ سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں اس کے 9 فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ غزہ...